گوجرانوالہ : پنڈی بائی پاس پر پی ٹی آئی کنٹینر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، حادثے میں 14 سالہ لڑکا جاں بحق، 11 سالہ بچہ زخمی۔
لانگ مارچ کے لیے استعمال ہونے والے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے کنٹینر نے ایک اور جان لے لی۔
گوجرانوالہ پنڈی بائی پاس پر پی ٹی آئی کنٹینر کو حادثہ پیش آیا ہے۔
گوجرانوالہ پنڈی بائی پاس پر پی ٹی آئی کنٹینر نے ایک اور جان لے لی موٹرسائیکل پر سوار 14 سالہ لڑکا موقع پر جاں بحق جبکہ 11 سالہ بچہ شدید زخمی ہوگیاپی ٹی آئی کا کینٹینر رانگ سائیڈ سے تیز رفتاری میں آرہا تھا: ریسکیو
شہریوں نے روڈ بند کرکے #گھڑی_چور کے نعرے لگانے شروع کردئیے pic.twitter.com/084XZPs3MT— (@Mubashar_300) November 2, 2022
پی ٹی آئی کے کنٹینر سے ایک موٹرسائیکل سوار 14 سالہ لڑکا ٹکرا کر موقع پر جاں بحق جبکہ 11 سالہ بچہ شدید زخمی ہو گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کا کنٹینر غلط سمت پر تیز رفتاری میں جا رہا تھا۔
کنٹینر سے ٹکرانے پر 14 سالہ موٹرسائیکل سوار کی موت پر شہری سیخ پا ہو گئے، شہریوں نے روڈ بند کر کے گھڑی چور کے نعرے لگانے شروع کردیے۔
انا اللہ وانا الیہ راجعون https://t.co/vnkxpNuBra
— Hamid Mir (@HamidMirPAK) November 2, 2022
ذرائع کا کہنا ہے کہ شہریوں نے مزید کسی بھی پی ٹی آئی کی گاڑی کو گزرنے سے منع کردیا۔