راولپنڈی: نواز شریف اپنی ڈیل اور اسٹیبلشمنٹ سے لڑائی چاہتا ہے
شیخ رشید نے سوشل میڈیا پر جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ نواز شریف اپنی ڈیل اور اسٹیبلشمنٹ سے لڑائی چاہتا ہے، اپنے لیے ریلیف اور ہمارے لیے تکلیف چاہتا ہے۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا ہے کہ رانا ثناء اللّٰہ ذہنی مریض اور اجرتی قاتل ہے، وہ اداروں کو بے وقار کرنے کی ناکام اور ناپاک کوشش کرے گا اور رسوا ہو کر گھر جائے گا۔
10نومبرکو بھرپور حکمت عملی کےساتھ عمران خان کا لانگ مارچ راولپنڈی پہنچےگا۔راولپنڈی کاعظیم الشان تاریخی استقبال فیصلہ کن ہوگا۔نہ گندم،نہ گیس،نہLPGہے، 30 فیصدمہنگائی بڑھ گئی ہے۔ڈیفالٹ زدہ حکومت کاگند اٹھانا آسان کام نہیں۔اگر فیصلہ لوگوں نےاپنےہاتھ میں لےلیا توفیصلہ کچھ بھی ہوسکتاہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) November 2, 2022
شیخ رشید نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا ہے کہ 10 نومبر کو بھرپور حکمت عملی کے ساتھ عمران خان کا لانگ مارچ راولپنڈی پہنچے گا۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اگر فیصلہ عوام نے اپنے ہاتھوں میں لے لیا تو فیصلہ کچھ بھی ہو سکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نہ گندم نہ گیس نہ ایل پی جی ہے، تیس فیصد مہنگائی بڑھ گئی ہے، ڈیفالٹ زدہ حکومت کا گند اٹھانا آسان نہیں۔