پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقہ کو شکست دیدی
سڈنی: پاکستان نے ڈک ورتھ لوئیس میتھڈ کے تحت جنوبی افریقا کو 33 رنز سے شکست دے دی۔
پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے قومی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز اسکور کیے تھے، اہم میچ کو 14 اوورز تک محدود کردیا گیا تھا، جس کے بعد پروٹیز کو جیت کے لیے 142 کا ہدف ملا۔
قومی ٹیم کے اوپنرز ایک بار پھر ناکام رہے، کپتان بابراعظم نے 15 گیندوں پر 6 جبکہ محمد رضوان 4 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے تھے۔
نوجوان بیٹر محمد حارث نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور 11 گیندوں پر 3 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 28 رنز اسکور کیے، دیگر کھلاڑیوں میں شان مسعود 2، محمد نواز 28، محمد وسیم جونئیر 0 پر آؤٹ ہوئے۔ افتخار احمد اور شاداب خان نے 82 رنز کی پارٹنرشپ قائم کرتے ہوئے ٹیم کو مشکل سے نکالا، دونوں نے بالترتیب 51 اور 52 رن کی اننگز کھیلی۔
ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقی ٹیم کا آغاز اچھا نہ تھا، بارش سے متاثرہ میچ میں ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت جنوبی افریقی ٹیم 14 اوورز میں 9 وکٹون کے نقصان پر 108 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی۔
پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 3، شاداب خان اور نسیم شاہ نے 2، 2 جبکہ محمد وسیم جونئیر ایک وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔
گروپ 2 میں بھارت نے 4 میں سے 3 میچز جیت کر 6 پوائنٹس حاصل کیے ہیں جبکہ جنوبی افریقا کے4 میچز میں 5 پوائنٹس ہیں اور پاکستان ٹیم 4 میچز میں 4 پوائنٹس حاصل کرسکی ہے۔+