Featuredاسلام آباد

پولیس کی احتجاج کرنے والے شرپسند عناصر پر قابو پانے کی حکمت عملی تیار

اسلام آباد: پولیس نے جلاؤ گھیراؤ اور املاک کو نقصان پہنچانے والوں کی شناخت کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

پولیس نے راولپنڈی اور اسلام آباد کے سنگم پر واقع علاقوں میں احتجاج کرنے والے شرپسند عناصر پر قابو پانے کی حکمت عملی تیار کرلی ہے۔

جلاؤ گھیراؤ اور املاک کو نقصان پہنچانے والوں کی شناخت کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔

سیف سٹی کیمروں اور موبائل ویڈیوز سے شرپسند عناصر کو شناخت کیا جائے گا۔

ان کی ویڈیوز نادرا کو بھیجی جائیں گی۔ نادرا سے تصدیق کے بعد شرپسند افراد کا ڈیٹا حاصل کیا جائے گا اور شناخت ہونے کے بعد ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close