Featuredپنجاب

پنجاب حکومت اور آئی جی پنجاب میں اختلافات

لاہور: عمران خان پر حملہ کی ایف آئی آر کے معاملے پر آئی جی پنجاب نے اپنا چارج چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔

وفاقی حکومت کو خط میں لکھا گیا کہ وہ اپنا کام مزید جاری نہیں رکھ سکتے۔

ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب فیصل شاہکار ایف آئی آر میں شامل کرنے والے ناموں پر اعتراض کر رہے تھے جس کے بعد پی ٹی آئی، پنجاب حکومت اور آئی جی پنجاب میں اختلافات پیدا ہوگئے تھے۔
پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے گزشتہ روز اپنی ہی پنجاب حکومت کے آئی جی پولیس فیصل شاہکار سے عہدہ چھوڑنے کا مطالبہ کیا تھا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اگر آئی جی پنجاب عمران خان پر حملے کی ایف آئی آر درج نہیں کروا سکتے تو عہدہ چھوڑ دیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close