Featuredاسلام آباد

عمران خان مقدمے میں ہمیں نامزد کرنے کا شوق پورا کر لیں : رانا ثناءاللہ

صوبائی حکومت نے مٹھی بھر لوگوں کو احتجاج پر لگایا ہوا ہے

اسلام آباد: عمران خان کو اگر 4 گولیاں لگی ہو تو سیاست چھوڑدونگا نہیں توعمران کو چھوڑنی ہوگی

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ عمران خان مقدمے میں ہمیں نامزد کرنے کا شوق پورا کر لیں، ہم شامل تفتیش ہونے کیلئے تیار ہیں، عمران خان کو 4 گولیاں نہیں لگی، عمران خان کا غیر جانبدار میڈیکل بورڈ سے چیک اپ کرایا جائے، 4 گولیاں لگی ہو تو سیاست چھوڑ دونگا ورنہ عمران کو چھوڑنی ہوگی۔

رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ کوئی فرد ادارے کی پالیسی کے خلاف نہیں جا سکتا، صوبائی حکومت نے مٹھی بھر لوگوں کو احتجاج پر لگایا ہوا ہے، صوبائی پولیس مٹھی بھر لوگوں کو سہولت فراہم کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان فتنہ فساد اورانارکی پھیلانا چاہتا ہے، جتنی تفتیش ہو جائے عمران خان پر حملے کا اصل ملزم نوید ہی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close