Featuredاسلام آباد

حملے میں نامزد شخصیات کیخلاف ثبوت کے سوال پرعمران خان کا جواب دینے سے گریز

امریکی ٹی وی اینکر کے متعدد بار پوچھنے پر بھی عمران خان نے ثبوت سے متعلق نہیں بتایا

پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نےامریکی ٹی وی کو انٹرویو میں حملے میں نامزد شخصیات کیخلاف ثبوت کے سوال کا جواب دینے سے گریز کیا۔

امریکی ٹی وی چینل سی این این کی اینکر نے حملے میں نامزد شخصیات کے خلاف عمران خان سے ثبوت شئیر کرنے کا سوال کیا تو عمران خان نے حملے کا پس منظر بتانا شروع کردیا۔

اینکر نے عمران خان سے متعدد بار پوچھا کہ آپ حملے سے متعلق جن افراد پر الزام عائد کررہے ہیں اس کے کیا شواہد ہیں تو جواب میں عمران خان واقعات کا پس منظربتاتے رہے۔ اینکر نے مزیدکہا کہ بصد احترام پس منظر معلوم ہے آپ شواہد کے بارے میں بتائیں لیکن عمران خان نے الزامات سے متعلق ثبوت کا کوئی جواب نہیں دیا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close