Featuredاسلام آباد

وفاقی حکومت کا 9 نومبر اقبال ڈے پر عام تعطیل کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے کل عام تعطیل کا اعلان کر دیا، 9 نومبر کو اقبال ڈے کے حوالے سے عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

وفاقی حکومت نے بدھ 9 نومبر کو قومی شاعر علامہ محمد اقبالؒ کے یوم پیدائش کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعظم میاں شہباز شریف کی جانب سے اقبال ڈے پر عام تعطیل کا اعلان کیا گیا، حکومت کی جانب سے عام تعطیل کے اعلان کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

ہر سال 9 نومبر کو پورے پاکستان میں شاعرمشرق علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش کو یوم اقبال کے طور پر منایا جاتا ہے، وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کے دور میں یوم اقبال کی چھٹی کو ختم کیا گیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close