Featuredخیبر پختونخواہ

صوبے رانا ثناءاللہ کی غیر قانونی ڈکٹیشن پر نہیں چل سکتے: بیرسٹر سیف

پشاور :  بغضِ عمران میں امپورٹڈ حکومت آئین اور قانون کی دھجیاں اڑا رہی ہے۔

معاون خصوصی اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے جاری بیان میں کہا ہے کہ رانا ثناء اللہ کے بیانات سے گورنر راج کی سازش کی بو آ رہی ہے۔ امپورٹڈ حکومت سن لے، خیبر پختونخوا کے عوام گورنر راج قبول نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ بغضِ عمران میں امپورٹڈ حکومت آئین اور قانون کی دھجیاں اڑا رہی ہے۔ صوبے رانا ثناءاللہ کی غیر قانونی ڈکٹیشن پر نہیں چل سکتے۔ رانا ثناء 27 کلومیٹر سلطنت بچانے کے لئے صوبوں کی منتیں نہ کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت کارکنوں، عوام کے احتجاج سے گھبرا گئی ہے۔ رانا ثناء آئین و قانون کا درس دینے کی بجائے خود آئین پر عمل کریں۔ سابق وزیراعظم پر حملے کی ایف آئی آر اندراج کے معاملے پر قانون کا خیال نہیں آیا تھا؟

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close