Featuredپنجاب

علامہ اقبالؒ نے اپنی لازوال شاعری اور حکیمانہ اقوال سے عالم اسلام کو خواب غفلت سے بیدار کیا

شاعر مشرق علامہ محمد اقبالؒ نے اپنی لازوال شاعری اور حکیمانہ اقوال سے عالم اسلام کو خواب غفلت سے بیدار کیا

مفکرپاکستان علامہ اقبالؒ کا 145واں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے، ملک بھرمیں یوم اقبال کے حوالے تقاریب منعقد کی جارہی ہیں۔

علامہ اقبال رحمتہ اللہ علیہ کے 145ویں یوم ولادت کے موقع پر اپنے پیغام میں رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی نے خراج تحسین پیش کرتے ہوئےکہا کہ علامہ اقبال جیسی تاریخ ساز شخصیات صدیوں میں جنم لیتی ہیں آپ نے مسلمانوں کو بیدار کر کے انہیں بھولا ہوا سبق یاد دلایا، اور رسالت مآب (ص) کی تعلیمات کو اپنانے پر زور دیا اور خود اس کی عملی تصویر بنے۔

انھوں نے کہا کہ علامہ محمد اقبال ؒ نے شاعری کو اپنے افکار و خیالات کے اظہار کا ذریعہ بنایا اور مسلم اُمہ کو قومیت ،حب الوطنی ، انسانیت،اتحاد اور جدوجہد کا درس دیا۔

انھوں نے کہا کہ علامہ محمد اقبال کی سیاسی بصیرت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ، انھوں نے مسلمانوں کے ملی تشخص کے لیے جداگانہ طریق انتخاب پر زور دیا اور اسے برقرار رکھنے کے لیے عملی سیاست میں حصہ لیا یہی جدا گانہ انتخاب بعد میں قیام پاکستان کا تصور بنااور یہی نقطہ اقبال ؒ کی سیاسی فکر کا محور تھا ان کا کہنا تھا شاعر مشرق کی اُمیدیں نوجوان طبقے کے ساتھ، سب سے زیادہ وابستہ تھیں وہ سمجھتے تھے کہ نوجوان نسل قوم کا مستقبل ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج قوم کی حالت دگرگوں نظر آتی ہے آج کے جوان غفلت کا شکارہیں ادب ، تہذیب فکر و تدبر شعور و آگہی سے بے بہرہ یہ نئی نسل اپنا اصل مقام بھول چکی ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ہمارے تعلیمی نظام میں اقبالؒ کی شاعری کو باقاعدہ مضمون کے طور پر نصاب میں شامل کیا جاے تاکہ ملت کا ہر جوان علامہ محمد اقبال کی تصانیف کا مطالعہ کرے اور انکے پیغام کو عملی زندگی میں نافذ کرے تو یہ نسل نو تعلیم یافتہ،باصلاحیت ،مہذب اور روشن دماغ ہوگی اور قوم کا مستقبل تابناک ہوگابصورتِ دیگر قوم اندھیروں میں بھٹکتی رہے گی۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close