Featuredپنجاب

نااہل حکومت معاشی،سیاسی اورقومی سلامتی کے لیے خطرہ ہے : شیخ رشید

جتنا غیرملکی دوروں پرخرچ ہوا، اتنی امدادنہیں ملی

 راولپنڈی: الیکشن سے لے کر سلیکشن تک سارے اہم فیصلے اسی مہینے پنڈی میں ہوں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ راولپنڈی  اجلاس اور لندن میں ہونے والی میٹنگ اہم فیصلوں کا فائنل راؤنڈ ہے۔

الیکشن سے لے کر سلیکشن تک سارے اہم فیصلے اسی مہینے پنڈی میں ہوں گے۔

سابق وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ نااہل غیرمقبول حکومت معاشی،سیاسی اورقومی سلامتی کے لیے خطرہ اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ جتنا غیرملکی دوروں پرخرچ ہوا، اتنی امدادنہیں ملی۔ سپریم کورٹ آخری امیدہے۔

شیخ رشید کا ٹوئٹر بیان میں مزید کہنا تھا کہ عمران کی راولپنڈی آنےکی تاخیراہم حکمت عملی کاحصہ ہے۔ ایف آئی آر نہ کٹنےکاطعنہ دینےوالوں کی اپنی سیاسی پتنگ کٹنےوالی ہے۔ قوم سڑکوں پرہوگی،یہ لندن میں نیوائر منا رہے ہوں گے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ زرداری نوازکی خواہشیں دم توڑجائیں گی۔ فضل الرحمان قل پڑھائیں گے۔وطن کےلیےکفن پہننے والے ادارے ملک بچائیں گے،الیکشن کرائیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close