Featuredاسلام آباد

عمران خان راستے بند کرکے کیا مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں: مریم اورنگزیب

اسلام آباد : جو پیسہ ٹائر جلانے پر لگ رہا ہے وہ سیلاب زدگان کے چولہے جلانے میں لگا دیتے۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان راستے بند کرکے کیا مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ زبانیں بند کرنے والا آج سڑکیں بند کر رہا ہے۔ عمران خان کی وجہ سے ملک میں فساد، انتشار اور نفرت پھیلی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی وجہ سے آج اسکول اور اسپتال کے راستے بند ہیں۔ جو پیسہ ٹائر جلانے پر لگ رہا ہے وہ سیلاب زدگان کے چولہے جلانے میں لگا دیتے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران نیازی کا مقصد ملک میں انتشار، فساد، جلاؤ گھیراؤ اور فتنہ پھیلانا ہے۔ 4 سال عوام کی دوائی بند کرنے والا آج مریضوں کے راستے بند کر رہا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close