Featuredسندھ

عمران خان پورے ملک کے خلاف گھناؤنی سازش کر رہے ہیں

کراچی: عمران خان ودیگر رہنما شرافت کا ناجائز فائدہ اٹھا رہے ہیں،عمران خان نے معزز عدالتوں اور الیکشن کمیشن پر دباؤ ڈالا۔

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ عمران خان ودیگر رہنما شرافت کا ناجائز فائدہ اٹھا رہے ہیں، عمران خان غیر اخلاقی زبان اور مخالفین پر بہتان لگاتے تھے، عمران خان نے معزز عدالتوں اور الیکشن کمیشن پر دباؤ ڈالا۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان نے اپنی زبان پر قابو نہ پایا تو عوام معاف نہیں کریں گے، عمران خان پورے ملک کے خلاف گھناؤنی سازش کر رہے ہیں، عمران خان کا مقصد ہے ہر ادارہ ان کی ٹائیگر فورس کی طرح کام کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ قوم عدلیہ، افواج اور الیکشن کمیشن کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close