جھنگ: ملک چھوڑ کر بھاگنے والے سے پاکستان کے مشورے ہورہے ہیں
اسد عمر نے جھنگ میں مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہ پاکستان نہیں رہا جہاں کے فیصلے لندن اور امریکا میں کیے جائیں، یہاں کے فیصلے اب یہیں ہوں گے۔
اسد عمر نے کہا کہ یہ کیا فیملی لمیٹڈ کے فیصلے ہو رہے ہیں۔
علاوہ ازیں ٹوئٹر پر اسد عمر نے لکھا کہ پاکستان میں 10 میں سے 9 تاجر سمجھتے ہیں کہ ملک غلط سمت میں جا رہا ہے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ معاشرے کے ہر طبقے نے حکومت کی تبدیلی کو مسترد کر دیا ہے۔