Featuredکھیل و ثقافت

پاکستانی بولنگ پورے ایونٹ میں بہترین رہی ، کوئی بات نہیں بھارت میں ورلڈ کپ اٹھائیں گے: شعیب اختر

سچن ٹنڈولکر نے کہا کہ اگر پاکستانی فاسٹ بولر شاہین آفریدی انجرڈ نہ ہوتے تو میچ مزید دلچسپ ہوتا۔

سابق فاسٹ بالر شعیب اختر نے ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل میں انگلینڈ کے ہاتھوں پاکستان کی شکست پر کہا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کی بولنگ پورے ایونٹ میں بہترین رہی اور شکست پر افسردہ ہوں لیکن ہم اپنے کھلاڑیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

پاکستان ٹی 20 ورلڈ کپ ہار گیا لیکن قومی کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، ایونٹ کے آخری میچ میں فاسٹ بالر شاہین شاہ کا ان فٹ ہونا ٹرنینگ پوائنٹ تھا لیکن کوئی بات نہیں، ہمیں مایوس نہیں ہونا۔

شعیب اختر نے انگلینڈ کے کھلاڑی بین اسٹوکس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 2016 کے ورلڈ کپ میں 5 چھکے کھا کر وہ ٹیم کی ناکامی کا باعث بنے تھے لیکن آج انہوں نے ورلڈ کپ میں اپنی ٹیم کو کامیابی دلائی ہے۔

انہوں نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو مخاطب کرکے کہا کہ ’میں آپ کے ساتھ کھڑا ہوں جس طرح پوری قوم ہے، ہم بھارت میں ورلڈ کپ اٹھائیں گے۔

دوسری جانب سابق بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر نے پاکستانی ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے انگلینڈ کی جیت کو شاہین آفریدی کی انجری کا نتیجہ قرار دیدیا۔

بھارت کے سابق بلے باز سچن ٹنڈولکر بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 کے فائنل میں پاکستانی ٹیم کی بہترین کارکردگی کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔

سابق بھارتی کرکٹر نے اپنے ٹوئٹ میں انگلینڈ کو ایک مرتبہ پھر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کا ٹائٹل جیتنے پر مبارک باد پیش کی اور کہا کہ پاکستان نے بہت اچھا کھیل پیش کیا اگر فاسٹ بولر شاہین آفریدی انجرڈ نہ ہوتے تو میچ مزید دلچسپ ہوتا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close