راولپنڈی: معیشت ناک آوٹ اور دیوالیہ ہونے والی ہے، مزید ایک کروڑ لوگ غربت کے شکنجے میں آگئے ہیں۔
شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ آئی ایم ایف نےگریبان سے پکڑ لیا ہے ، حکمرانوں نے سعودی عرب اور چین کا نام بے جا استعمال کیا۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ روس سے تیل منگوانے کے لیے حوصلہ چاہیے ، حکمران آنکھیں دکھانے کے قابل نہیں ہیں ، سیٹ بیلٹ باندھ لیں احتساب انتخاب دونوں ہوں گے ،مزید 15 دن ٹوئٹ پر ہوں۔
آئی ایم ایف نےگریبان سےپکڑ لیاہے۔حکمرانوں نےسعودی عرب اورچین کا نام بےجااستعمال کیا،روس سےتیل منگوانے کےلیےحوصلہ چاہیے۔حکمران راولپنڈی کوآنکھیں دکھانے کے قابل نہیں ہیں۔مسئلہ پنڈی کا ہے،پنڈی والے30نومبرتک حل کرلیں گے۔سیٹ بیلٹ باندھ لیں،احتساب انتخاب دونوں ہونگےمزید 15دن ٹویٹرپرہوں
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) November 15, 2022
ایک اور ٹوئٹ میں سابق وزیر نے کہا کہ 6 ماہ اسمبلی کا کورم پورا نہیں ہوا، اپنی ذات کے لیے نیب ترامیم کیسے پاس کرالیں،شیخ رشید
ارشد شریف کے حوالے سے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ارشد شریف کے جسم پر 12 زخم اور 4 ناخن غائب ہے۔
6ماہ اسمبلی کاکورم پورانہیں ہوااپنی ذات کےلیےنیب ترامیم کیسےپاس کرا لیں ارشدشریف کےجسم پر12زخم اور4ناخن غائب یہ قومی المیہ ہےقوم پہلےہی مہنگائی سےمررہی ہےجوہزاروں کی نفری باہر سےمنگوائی وہ سردی سےمررہی ہےمعیشت ناک آوٹ اوردیوالیہ ہونےوالی ہےمزیدایک کروڑلوگ غربت کےشکنجےمیں آگئے ہیں
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) November 15, 2022
انھوں نے مزید کہا کہ یہ قومی المیہ ہے قوم پہلے ہی مہنگائی سے مر رہی ہے، جو ہزاروں کی نفری باہر سے منگوائی وہ سردی سے مر رہی ہے، معیشت ناک آوٹ اور دیوالیہ ہونے والی ہے، مزید ایک کروڑ لوگ غربت کے شکنجے میں آگئے ہیں۔