Featuredکھیل و ثقافت

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلی جانے والی سیریز کراچی سے شروع کرنے کا امکان

لاہور: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلی جانے والی تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کے شیڈول میں ردوبدل کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیاسی جماعت کے لانگ مارچ کے باعث شیڈول میں تبدیلی کا امکان ہے جس کے وینیو کے لیے دیگر آپشن پر غور کیا جارہا ہے۔

شیڈول کے مطابق انگلش ٹیم کو 27 نومبر کی صبح اسلام آباد پہنچنا ہے جبکہ پہلا ٹیسٹ یکم دسمبر سے پنڈی اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔

پی سی بی ذرائع کا بتانا ہے کہ لانگ مارچ کی وجہ سے سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ملتان اور تیسرا ٹیسٹ کراچی میں کروانے پر غور کیا جارہا ہے جبکہ شیڈول میں تبدیلی کا فیصلہ نہیں ہوا پلان بی کا آپشن زیر غور ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ جمعرات یا جمعے تک شیڈول کی تبدیلی سے متعلق اعلان متوقع ہے جبکہ وینیو کی تبدیلی سے متعلق حکومتی تجویز بھی لی جائے گی جس کے بعد شیڈول کی تبدیلی کا اعلان کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں فاسٹ بولر حارث رؤف ڈیبیو کریں گے جبکہ محمد عباس کی بھی ٹیم میں شمولیت کا امکان ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close