دفاعی نمائش آئیڈیاز 2022 کا کراچی ایکسپو سینٹر میں دوسرے روز بھی شایان شان طریقے سے جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئیڈیاز 2022 میں نمائش کے دوسرے روز بھی بڑی تعداد میں ملکی وغیر ملکی شخصیات کی ایکسپو سینٹر آمد جاری ہے، ایکسپوسینٹرزکے نو ہالز میں ملکی و غیر ملکی دفاعی سازو سامان رکھے گئے ہیں۔
نمائش کے لئے رکھے گئے پاکستان کے دفاعی مصنوعات میں شرکا نے خصوصی دلچسپی ظاہر کی ہے، الخالد ٹینک،جے ایف 17 تھنڈر، اینٹی کروز حربہ میزائل سمیت جدید اسلحہ شرکا کی توجہ کا مرکز ہے۔
ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن (ڈیپو)کے مطابق 18 نومبر تک جاری رہنے والی 4 روزہ نمائش میں دنیا کے 64 ممالک اپنی مصنوعات کے ساتھ شریک ہوں گے،رواں سال کے آئیڈیاز میں پاکستان سمیت 51 ممالک کے 285 وفود بھی شرکت کررہے ہیں۔
نمائش میں آسٹریلیا، رومانیہ اور ہنگری پہلی مرتبہ شریک ہوں گے، انتہائی اہم سیمینار انٹیلی جنس ان ڈیفنس مارکیٹ کا انعقاد بھی کیا گیا ہے۔
ایکسپو سینٹر کے 6 ہالز کے علاوہ 3 مارکیز بھی قائم کی گئی ہیں، ایک مار کی کشمیر کے نام سے منسوب ہے۔