Featuredاسلام آباد
حکومت کا اہم تقرری آئین کے مطابق کرنے اور انتخابات وقت پر کرانے کا فیصلہ
اسلام آباد : عمران خان کے لانگ مارچ کا دباؤ پہلے کی طرح مسترد کیا جائے گا۔
وفاقی حکومت نے لانگ مارچ یا کسی قسم کے اور دباؤ بڑھانے کی حکمت عملی کو مسترد کرتے ہوئے اہم تقرری آئین کے مطابق اور انتخابات وقت پر کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اہم تقرری پر وزیراعظم شہباز شریف اپنے فیصلے سے قبل اتحادیوں کیساتھ مشاورت کریں گے۔ توشہ خانہ اسکینڈل میں نئے آنے والے انکشافات پر مشاورت بھی ہوگی۔ بین الاقوامی سطح پر ملک کی بدنامی، توشہ خانہ سے جڑے دیگر محرکات کا جائزہ بھی لیا جائیگا۔
کابینہ کی قانون سازی کمیٹی میں وزیر خزانہ اور وزیر مواصلات کی شمولیت بھی اہم نکتہ ہے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس کو مزید چلایا جائے گا۔ عمران خان کے لانگ مارچ کا دباؤ پہلے کی طرح مسترد کیا جائے گا۔ انتخابات وقت پر ہوں گے، نگراں حکومت سے متعلق مشاورت جلد شروع کی جائے گی۔