Featuredسندھ

ہم چاہتے ہیں شہر قائد میں الیکشن ہوں لوگوں کے مسائل حل ہوں

کراچی: 2 سال سے پی پی بھاگ رہی ہے ایم کیوایم سہولت کاری کررہی ہے۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ سندھ پولیس سے متعلق رپورٹ جو پیش کی گئی وہ غلط بیانی پر مبنی ہے، ان کا مقصد حلقہ بندیاں نہیں بلکہ الیکشن سے فرار حاصل کرنا ہے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مردم شماری پر ن لیگ، پی پی فراڈ کررہی ہیں، ایم کیو ایم بھی شامل ہے، 2 سال سے پی پی بھاگ رہی ہے ایم کیوایم سہولت کاری کررہی ہے۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں نفری کے معاملے پر غلط بیانی کررہے ہیں، سندھ پولیس سے متعلق رپورٹ جو پیش کی گئی وہ غلط بیانی پر مبنی ہے، یہ لوگ بضد ہیں کہ الیکشن کو3 ماہ کےلیے مؤخر کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں شہر قائد میں الیکشن ہوں لوگوں کے مسائل حل ہوں، ان کا مقصد حلقہ بندیاں نہیں بلکہ الیکشن سے فرار حاصل کرنا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close