کراچی : پی آئی اے کے یکے بعد دیگر 2 طیارے حادثے سے بال بال بچ گئے
ذرائع کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے ایک ہی دن میں 2 طیاروں سے پرندے ٹکرا گئے، پی آئی اے کی 2 پروازوں میں مجموعی طور پر 300 سے زائد مسافر سوار تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی سے پشاور جانے والی پی کے 350 سے اڑان بھرتے ہی پرندہ ٹکرایا، اس کے بعد لاہور سے کراچی آنے والی دوسری پرواز پی کے 305 سے دوران لینڈنگ پرندہ ٹکرایا۔
ذرائع نے بتایا کہ پرندہ ٹکرانے کے باعث پشاور جانے والی پرواز پی کے 350 کو پائلٹ واپس لے آیا، لاہور سے آنے والی پرواز پی کے 305 کے جہاز کی انسپکیشن جاری ہے۔
ترجمان پی آئی اے نے جہازوں سے پرندے ٹکرانے کی تصدیق بھی کردی ہے۔