راولپنڈی: ایک تعیناتی سب پر بھاری ہے ، آئندہ 10 روز میں قوم اور ملک کے مقدر کا فیصلہ ہوگا
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہنا تھا کہ آئندہ 10 روز میں قوم اور ملک کے مقدر کا فیصلہ ہوگا، صحیح فیصلہ صحیح سمت لے جائے گا، غلط فیصلہ انتشار برپا کرسکتا ہے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ تباہ حال معیشت مزید سنگین ہوسکتی ہے، ہر حکومت شوگر مل مالکان مافیا کے زیر اثر ہوتی ہے، ایک تعیناتی سب پر بھاری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے اپنے کیس ختم کرائے جو دوبارہ بحال ہوجائیں گے، مہنگائی 30 فیصد بڑھ گئی ہے، لوگ بجلی اور گیس کے بل دے نہیں سکتے، حکمرانوں نے خود ریلیف اور لوگوں کو تکلیف دی۔