Featuredکھیل و ثقافت

128 سال بعد کرکٹ کی اولمپکس میں واپسی متوقع

دبئی: آئی سی سی رینکنگ میں انگلینڈ، پاکستان، جنوبی افریقہ، بھارت، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں ٹاپ 6 میں موجود ہیں

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے لاس اینجلس میں 2028 کے سمر اولمپکس میں مینز اور ویمنز کیلئے 6 ٹیموں پر مشتمل ٹی20 ایونٹ کی تجویز پیش کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کرکٹ ان 9 کھیلوں میں سے ایک ہے جنہیں لاس اینجلس اولمپکس 2028 کے ابتدائی پروگرامز کیلئے شارٹ لسٹ کیا گیا ہے، توقع ہے کہ شیڈول کو اگلے سال ستمبر میں حتمی شکل دی جائے گی۔

آئی سی سی رینکنگ میں بھارت، انگلینڈ، پاکستان، جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں ٹاپ 6 میں موجود ہیں جبکہ ویمنز میں آسٹریلیا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، انڈیا، جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز شامل ہیں۔
ٹیلی گراف کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 128 سال بعد کرکٹ کی اولمپکس میں واپسی متوقع ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close