Featuredاسلام آباد

آرمی چیف کی تقرری سے متعلق کوئی پریشر نہیں ہے

اسلام آباد: پاک فوج کے اعلیٰ ترین عہدوں پر تقرری کا عمل آج سے شروع ہوگیا ہے۔

وزیردفاع خواجہ آصف نے بیان میں کہا کہ پاک فوج کے اعلیٰ عہدوں پرتقرری کا عمل آئینی تقاضوں کے مطابق جلد مکمل ہوجائے گا۔

خواجہ آصف نے وزیراعظم ہاؤس میں سمری موصول ہونے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ سمری وزارت دفاع سے آئندہ ایک دو روز میں بجھوا دی جائے گی۔ آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے طریقہ کار کا آغاز ہوگیا ہے۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ 25 نومبر تک آرمی چیف کی تقرری کا عمل مکمل ہوجائے گا۔ سمری میں جو5 یا 6 نام ہوں گے تو ڈوزئیر بھی ان کے ساتھ آئیں گے۔ آرمی چیف کی تقرری سے متعلق کوئی پریشر نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سمری آئے گی تو ناموں پر بحث ہوگی۔ سینئر موسٹ 5 یا 6 نام آجائیں گے ان ہی میں سے فائنل ہوجائے گا۔ آرمی چیف کی تقرری کے عمل پر کوئی ڈیڈ لاک نہیں ہے۔اتحادیوں کے ساتھ ہر سطح پر تبادلہ خیال ہورہا ہے۔پاک فوج کی لیڈرشپ کو ناموں پر اعتماد میں لیکر فیصلہ ہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close