Featuredاسلام آباد

عمران خان اپنے ہر بیانیے سے یو ٹرن لے رہے ہیں : شیری رحمان

اسلام آباد : سیاسی فائدہ اٹھانے کیلئے انہوں نے پاکستان کے عالمی تعلقات کو داؤ پر لگا دیا۔

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ ان کی تمام سیاسی زندگی یو ٹرن میں ہی گزری گی کیوں کہ ان کی سیاست ملک اور عوام سے نہیں بلکہ ان کے اپنے ذاتی مفادات سے جڑی ہوئی ہے۔

سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ ‏گزشتہ سات ماہ سے عمران خان امریکہ اور اسٹیبلشمنٹ پر حکومت گرانے کے الزام لگا رہے تھے۔ اچانک ان کو خیال آیا کہ ان کی حکومت گھرانے میں کوئی بیرونی اور اندرونی سازش نہیں تھی۔

انہوں نے کہا کہ امریکی لابنگ فرم کے ساتھ معاہدہ کرنے کے بعد عمران خان مسلسل اپنے ہر بیانیے سے یو ٹرن لے رہے ہیں۔ ‏بظاہر یہ جانتے تھے کہ عدم اعتماد میں کوئی بھی سازش شامل نہیں تھی، وہ ایک آئینی اور پارلیمانی معاملہ تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ موقع سے سیاسی فائدہ اٹھانے کیلئے انہوں نے پاکستان کے عالمی تعلقات کو داؤ پر لگا دیا۔ حقیقی آزادی کے جھوٹے بیانیے کی بنیاد پر ملک میں تقسیم، نفرت اور انتشار پھیلایا گیا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close