Featuredاسلام آباد
پاکسان کے ڈیفالٹ ہونے کا خطرہ نہیں ہے : وزیر خزانہ
اسلام آباد : آرمی چیف کے انکم ٹیکس ریٹرنز لیک معاملے میں ہم کچھ لوگوں تک پہنچ چکے ہیں
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے انکم ٹیکس ریٹرنز لیک ہونا غیر قانونی تھا۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ آرمی چیف کے انکم ٹیکس ریٹرنز کا لیک ہونا غیر قانونی تھا، اس سلسلے میں مجھے ایک عبوری تحقیقاتی رپورٹ مل گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم کچھ لوگوں تک پہنچ چکے ہیں، اس معاملے کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔
وفاقی وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ پاکسان کے ڈیفالٹ ہونے کا خطرہ نہیں ہے۔