Featuredاسلام آباد
الیکشن کمیشن نے حکومت سے آئندہ عام انتخابات کیلئے 18 ارب روپے مانگ لیے
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے اپنی نئی ڈیمانڈ وزارت خزانہ اور ای سی سی کو بھجوا دی ہے۔
آئندہ عام انتخابات کے لیے بجٹ کی منظوری کا معاملہ ای سی سی میں زیرالتوا، بجٹ کے باعث الیکشن کمیشن کو آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے حکومت سے تیاریوں کیلئے فوری طور پر 18 ارب روپے مانگ لیے ہیں، الیکشن کمیشن نے حکومت سے کل 47 ارب روپے مانگ رکھے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کو رواں مالی سال میں 27 آئندہ مالی سال میں 20 ارب روپے ملیں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے اپنی نئی ڈیمانڈ وزارت خزانہ اور ای سی سی کو بھجوا دی ہے۔