Featuredاسلام آباد

کل کے اجتماع میں عمران خان کی جان کو خطرہ ہے

اسلام آباد: وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ عمران خان کی جان کو خطرہ ہے، کل پنڈی جلسہ ملتوی کردیں

وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ ایجنسیوں کی رپورٹ ہے، کل کے اجتماع میں عمران خان کی جان کو بھی خطرہ ہے، اجتماع سے کوئی بھی دہشت گرد فائدہ اٹھاسکتا ہے، حکومت کی طرف سے دہشتگردی کے خدشات کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کر دی گئی ہے، ریڈ الرٹ جاری ہوا ہے کوئی دہشت گرد تنظیم اس کا فائدہ اٹھا سکتے ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ اب اپنے آئینی رول سے باہر نہیں آئے گی، ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ وہ سیاسی کردار ادا نہیں کریں گے، آرمی چیف عاصم منیر کا بھی کردار تھا کہ فوج کا سیاسی رول ختم ہونا چاہیے ، آئی ایس آئی کے سیاسی ونگ ختم کرنے کے حوالے سے ادارے کو عمل کرنا ہے۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ عمران خان کو اب پنڈی سے الیکشن کی تاریخ نہیں ملے گی، آپ کو اسٹیبلشمنٹ الیکشن کی تاریخ نہیں لے کر دے گی، یہ بات اب پرانی ہوگئی، آپ کے ان سیاسی اجتماعات کے ذریعے انتخابات کی تاریخ اسٹیبلیشمنٹ سے ملنا ہوتی تو مل چکی ہوتی، عمران خان کو مشورہ دیتا ہوں کہ اسٹیبلشمنٹ کی بجائے سیاسی قیادت سے بات کریں، اجتماع نہ ہو تو عمران خان شرمندگی سے بچ سکتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close