اسمبلیوں سے نکلنے کا یہ اعلان عمران خان کا اعتراف شکست ہے
اگر عدم اعتماد جمع کرادیں تو اسمبلیاں تحلیل نہیں ہوسکتیں
اسلام آباد: مشکل ہے پنجاب میں ان کے فیصلے کو پزیرائی ملے کیونکہ ہمارے پاس نمبر پورے ہیں۔
وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اگر عدم اعتماد جمع کرادیں تو اسمبلیاں تحلیل نہیں ہوسکتیں۔
عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مجھے شک ہے کہ عمران خان یہ فیصلہ نہیں کرسکیں گے، مجھے لگتا ہے پنجاب کی حد تک یہ فیصلہ نہیں ہو سکے گا۔
انہوں نے کہا کہ اسمبلیوں سے نکلنے کا یہ اعلان عمران خان کا اعتراف شکست ہے، بہت مشکل ہے پنجاب میں ان کے فیصلے کو پزیرائی ملے گی اور نہ ہی یہ اسمبلیوں توڑ سکتے ہیں کیونکہ ہمارے پاس نمبر پورے ہیں۔
وزیرداخلہ نے کہا کہ عمران خان پنجاب کے علاوہ خیبرپختونخواہ کی اسمبلی بھی نہیں توڑ سکتا، ویسے بھی اگر عدم اعتماد جمع کرادیں تو اسمبلیاں تحلیل نہیں ہوسکتیں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ہمارے پاس ویسے بھی نمبر پورے ہیں تو ایسی صورت میں بھی اسمبلی تحلیل نہیں ہوسکتی۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کو انسانوں کا جو سمندر اکھٹا کرنا تھا وہ 15، 16 ہزار لوگ تھے، عوام نے لانگ مارچ اور پی ٹی آئی کی سیاست کا بائیکاٹ کردیا ہے۔