Featuredاسلام آباد

آرمی چیف و خاندان باقاعدگی سے ٹیکس ریٹرن فائل کرتے ہیں

اسلام آباد: بد دیانتی سے سمدھی کے اثاثے جنرل باجوہ سے منسوب کیے گئے

آئی ایس پی آر کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ گمراہ کن اعداد و شمار مفروضوں کی بنیاد پر بڑھا چڑھا کر پیش کیے گئے ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ان کی اہلیہ اور خاندان کا ہر اثاثہ ایف بی آر میں باقاعدہ ڈکلیئرڈ ہے، آرمی چیف و خاندان باقاعدگی سے ٹیکس ریٹرن فائل کرتے ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ایک خاص گروپ نے نہایت چالاکی و بددیانتی کے ساتھ جنرل باجوہ کی بہو کے والد (سمدھی) اور فیملی کے اثاثوں کو آرمی چیف اور خاندان سے منسوب کیا، یہ سراسر غلط تاثر دیا جا رہا ہے کہ یہ اثاثے آرمی چیف جنرل باجوہ کے چھ سالہ دور میں ان کے سمدھی کی اہل خانہ نے بنائے۔

آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ ہر شہری کی طرح آرمی چیف اور ان کی فیملی ٹیکس حکام کے سامنے اپنے اثاثہ جات سے متعلق جواب دہ ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close