لاہور: عمران خان جب کہیں گے اسمبلی تحلیل کرنے میں ایک منٹ کی دیر نہیں ہوگی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہم وضع دار لوگ ہیں، جس کے ساتھ چلتے ہیں اُس کا ساتھ نہیں چھوڑتے، عمران خان اسمبلیاں توڑنے کا کہیں گے تو ایک منٹ دیر نہیں ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ اللہ نے عمران خان کو نئی زندگی عطا کی اور پنڈی جلسے میں چیئرمین پی ٹی آئی کی سیاسی حکمت عملی فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگئی ہے، عوام کا ٹھاٹھے مارتا سمندر عمران خان کی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
پنجاب حکومت عمران خان کی امانت ہے۔ ہم وضع دار لوگ ہیں جس کے ساتھ چلتے ہیں اس کا ساتھ نہیں چھوڑتے۔ اسمبلیوں سے جب استعفے دئیے تو شہباز شریف کی 27 کلومیٹر کی حکومت 27 گھنٹے بھی نہیں چل سکے گی۔ عمران خان اسمبلیاں تو ڑنے کا کہیں گے تو ایک منٹ کی دیر نہیں ہوگی۔ #ImranKhan #Punjab pic.twitter.com/xHDHATucxJ
— Ch Parvez Elahi (@ChParvezElahi) November 27, 2022
چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ صوبائی اسمبلیوں کے استعفے آتے ہی پی ڈی ایم کا جعلی اتحاد بھی انتشار کی شکل اختیار کرجائے گا، جیسے ہی استعفے دیں گے تو شہباز شریف کی 27 کلومیٹر کی حکومت 27 گھنٹے بھی نہیں چل سکے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ والے شعبدہ باز جھوٹ بولنے سے باز ہی نہیں آ رہے، آپ کو سمجھ لگ جائے گی آپ کے ساتھ الیکشن میں وہ کچھ ہو گا کہ آپ کی نسلیں بھی یاد رکھیں گی، اس ملک میں دین کی حکمرانی ہو گی اور ایسے کام ہوں گے جس سے عام اور غریب آدمی اور ان کے بچوں کو فائدہ ہوا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مذہبی حکمرانی کی ابتدا پنجاب سے ہو چکی ہے کینسر کا علاج بھی انشاء اللہ فری ہو گا: انشاء اللہ روز ایک نئی چیز نظر آئے گی جس کا فائدہ عام آدمی غریب آدمی کو ہو گا۔