Featuredپنجاب

امپورٹڈ حکومت کو عوام الیکشن کروانے پر مجبور کریں گے : مسرت چیمہ

لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب کیخلاف تحریک عدم اعتماد بلی کے خواب میں چھچھڑوں کے مترادف ہے

ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب مسرت جمشید چیمہ نے سماجی میڈیا پر جاری بیان میں کہا ہے کہ ‏پاکستان تحریک انصاف اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اپنے فیصلے پر قائم ہے۔ پوری پارٹی نے حتمی وقت اور اعلان کا مینڈیٹ چیئرمین کو دے دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات کے بعد پہلے سے زیادہ اکثریت سے حکومت بنائیں گے۔ امپورٹڈ حکومت کو عوام الیکشن کروانے پر مجبور کریں گے۔ ڈمی حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ زر بابا اور 13 چور جماعتوں کو نکیل ڈالنے کیلئے انتخابات ناقابل گزیر ہیں۔ چھوٹی سی سرجری والوں کا اب واپس آنے کا کوئی ارادہ نہیں لگتا۔ پی ڈی ایم کا چور ٹولہ حقیقی آزادی کے سفر میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈال سکتا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کیخلاف تحریک عدم اعتماد بلی کے خواب میں چھچھڑوں کے مترادف ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close