Featuredاسلام آباد

ایف آئی اے نے عمران خان کو دوبارہ طلب کرلیا

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان  6 دسمبر کوایف آئی اے نے دوبارہ طلب کرلیا

ایف آئی اے نے امریکی سائفر کے معاملے میں سابق وزیر اعظم عمران خان کو 6 دسمبر کو دوبارہ طلب کرلیا اور نوٹس زمان پارک عمران خان کی رہائش گاہ پر بھیج دیا۔

سائفر کیس میں ایف آئی اے نے وزارت داخلہ کے حکم پر تحقیقات کا آغاز کردیا۔ تحقیقاتی ٹیم میں ایف آئی اے لاہور کے اعلی افسران شامل ہیں۔

ایف آئی اے نے اس سے قبل بھی عمران خان کو طلبی کے نوٹس جاری کیے تھے، عمران خان کو اس سے قبل سات نومبر اور شاہ محمود قریشی کو تین نومبر کو طلب کیا گیا تھا۔ عمران خان وزیر آباد حملہ کیس میں زخمی ہونے کے باعث ایف آئی اے پیش نہیں ہوئے تھے۔
آج ایف آئی اے نے دوبارہ طلبی کے لیے سمن جاری کردئیے ہیں۔ ایف آئی اے آفیسر طلبی کا نوٹس لے کر زمان پارک پہنچ گیا۔ ایف آئی اے نے زمان پارک استقبالیہ پر نوٹس کی تعمیل کروائی۔ عمران خان کو 6 دسمبر کو اسلام آباد طلب کیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close