Featuredپنجاب

ابھی بھی وقت ہے عقل کے ناخن لیں، عمران خان سے مذاکرات کریں : شیخ رشید

لاہور: عمران خان چاہتا ہے عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہو، ابھی بھی وقت ہے عقل کے ناخن لیں

عمران خان سے ملاقات کے بعد انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف چلے ہوئے کارتوس ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ زمان پارک آئیں عمران خان سے مذاکرات کریں، زمان پارک آئیں اور عام انتخابات کی تاریخ دیں، آر پار ہوجائے گا، کام تمام ہوجائے گا، عمران خان اور پارٹی کا مؤقف ہے الیکشن کی تاریخ پر مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان چاہتا ہے عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہو، چودھری پرویز الہٰی عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، چودھری پرویز الہٰی 120 فیصد اسمبلیاں توڑنے کیلئے تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ ابھی بھی وقت ہے عقل کے ناخن لیں، عام انتخابات کی طرف جائیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close