لاہور: تحریک عدم اعتماد اور گورنر راج کی باتیں گیدڑ بھبھکیاں ثابت ہوں گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ ہم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے، 27 کلو میٹر کے وزیراعظم کے پاؤں تلے سے زمین سرک رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جس کا ساتھ دیتے ہیں اس کا ساتھ نبھاتے ہیں، پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کے لیے عمران خان کے اشارے کے منتظر ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا کہ اپوزیشن والوں کے نمبرز کم ہیں اور باتیں زیادہ کرتے ہیں، تحریک عدم اعتماد اور گورنر راج کی باتیں گیدڑ بھبھکیاں ثابت ہوں گی۔
مونس الہٰی کا کہنا تھا کہ عمران خان قوم کے حقیقی لیڈر ہیں، ان جیسا رہنما مدتوں میں ملتا ہے، غلط فہمیاں پیدا کرنے والے ہمیشہ کی طرح ناکام ہوں گے، پنجاب اسمبلی اور وزارت اعلیٰ عمران خان کی امانت ہے۔