Featuredاسلام آباد

مسلح افواج اپنی مادر وطن کے ایک ایک انچ کے دفاع کے لیے تیار ہے

 اگر دشمن نے کبھی جنگ مسلط کی تو بھر پور جواب دیا جائے گا

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ کسی بھی غلط فہمی کا نتیجہ غلط مہم جوئی کا باعث بنتا ہے اور اگر دشمن نے کبھی جنگ مسلط کی تو بھر پور جواب دیا جائے گا۔

لائن آف کنٹرول کے رکھ چکری سیکٹر میں فرنٹ لائن دستوں سے ملاقات اور ایل او سی کی تازہ ترین صورتحال اور فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں کے بارے میں بریفنگ کے بعد انہوں نے کہا کہ حال ہی میں بھارتی لیڈرشپ کی جانب سے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر پر انتہائی غیر ذمہ دارانہ بیانات سامنے آئے ہیں۔

آرمی چیف نے کہا کہ میں واضح کر دوں کہ پاکستان کی مسلح افواج اپنی مادر وطن کے ایک ایک انچ کے دفاع کے لیے تیار ہے، بھارتی ریاست اپنے مذموم عزائم کو کبھی حاصل نہیں کر سکے گی اور دنیا نے کشمیری عوام سے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق وعدہ کیا گیا ہے۔

اس موقع پر آرمی چیف نے افسران اور سپاہیوں سے بات چیت کی اور مشکل حالات میں اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران ان کے بلند حوصلے، پیشہ ورانہ قابلیت اور جنگی تیاری کو سراہا۔ قبل ازیں کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل شاہد امتیاز نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close