Featuredکھیل و ثقافت

پاکستانی ٹیم 579 رنز بناکر آل آؤٹ، انگلش ٹیم کو 124 رنز کی برتری

انگلینڈ نے پنڈی ٹیسٹ کے چوتھے روز دوسری اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 46 رنز بنالیے۔

پہلے ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان کی پوری ٹیم 579 رنز بناکر آل آؤٹ ہوئی، انگلش ٹیم کو 124 رنز کی برتری حاصل ہے۔

انگلش ٹیم کے اوپنر بین ڈکٹ صفر جبکہ اولی پوپ 15 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، چوتھے روز کے آغاز پر پاکستان نے 499 رنز 7 وکٹوں کے نقصان پر اننگز کا آغاز کیا، پاکستان کی جانب سے آغا سلمان 53، زاہد محمود 17 اور حارث رؤف 12 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

انگلینڈ کی جانب سے ول جیکس نے 6، جیک لیچ 2 جبکہ اولی روبنسن اور جیمز اینڈرسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close