Featuredپنجاب

پنجاب اسمبلی کی تحلیل کا فیصلہ پندہ دسمبر تک مؤخر

لاہور:  وزیراعلیٰ پنجاب واضح کرچکے ہیں کہ عمران خان کا حکم ملتے ہی اسمبلی تحلیل کردیں گے

ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی کی تحلیل کا فیصلہ پندہ دسمبر تک مؤخر ہونے کے فیصلے کے پیش نظر اپوزیشن نے وزیراعلیٰ کے خلاف عدم اعتماد لانے اور گورنر کی طرف سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ عارضی طور پر روک دیا ہے۔

وزیراعظم نے نئی صورت حال پر اتحادیوں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے لیے جلد پی ڈی ایم میں شامل اتحادی جماعتوں کا اجلاس ہوگا۔

دوسری جانب  وزیراعلیٰ پنجاب واضح کرچکے ہیں کہ عمران خان کا حکم ملتے ہی اسمبلی تحلیل کردیں گے جبکہ پی ٹی آئی کے رہنما وضاحت کرچکے ہیں کہ اسی ماہ صوبائی اسمبلیاں تحلیل کردی جائیں گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close