عمران خان کا حالیہ بیان پارلیمانی جمہوریت پر حملوں کا تسلسل ہے
عمران خان کے بیان کا مطلب یہ ہے کہ اس ملک کی بنیادوں کو کمزور کرنا
عمران خان کے حالیہ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ عمران خان کا حالیہ بیان پارلیمانی جمہوریت پر حملوں کا تسلسل ہے، عمران خان کی سیاست کا مقصد اقتدار میں اپنا راستہ بنانا ہے، چاہے اس سے ملک کی بنیادیں کمزور ہو جائیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کے بیان کا مطلب یہ ہے کہ اس ملک کی بنیادوں کو کمزور کرنا ہے۔
Imran’s recent diatribe against parliamentary democracy is the latest in a series of attacks that fly in the face of how democracy functions in modern nation-states. His politics is aimed at making his way to power even if it means undermining foundations this country stands on.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) December 4, 2022
واضح رہے کہ ایک روز قبل پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق آرمی چیف پر ڈبل گیم کرنے کا سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے نوازشریف کے ساتھ مل کر عدم اعتماد کی سازش کی۔