Featuredاسلام آبادتجارت

روس سے تیل خریدنے کی صورت میں پیٹرول سستا ہونے کا امکان

اسلام آباد : روس سے طے معاہدے پر عالمی طاقتوں نے رکاوٹ نہ ڈالی تو عوام کو 42 روپے فی لیٹر تک ریلف مل سکتا ہے۔

ذرائع وزارت پٹرولیم کے مطابق روس سے سستا تیل خریدنے کے معاہدے پر عمل درآمد کی صورت میں روس سے 30 ڈالر فی بیرل تک تیل سستا ملے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ روس سے درآمد شدہ تیل کی قیمت تقریباً 182 روپے فی لیٹر تک ہو سکتی ہے۔ روس سے ساڑھے 65 ڈالر فی بیرل تک تیل درآمد ہونے کا امکان ہے۔

تمام بین الاقوامی ٹیکسز شامل کرکے پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 41 سینٹ فی لیٹر تک ہو گی۔ ڈالر ایکسچینج ریٹ کے مطابق پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 92 روپے 27 پیسے لیٹر بنتی ہے۔

پیٹرول پر فی لیٹر مقامی ٹیکس 90 روپے تک ہیں۔ درآمدی تیل آنے پر پیٹرول کی قیمت 42 روپے فی لیٹر کم ہو سکتی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close