Featuredسندھ

کراچی کی مختلف طریقوں سے سودے بازی ہو رہی ہے

الیکشن تاریخ کے بعد سیاسی ایڈمنسٹریٹر کا کوئی جواز نہیں

کراچی :  پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم ملی بھگت سے کراچی کو لوٹنے کا منصوبہ بنایا جارہا ہے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم سیاسی ایڈمنسٹریٹر لگوا کر ٹھیکیداروں و دیگر ذرائع سے مال بنانا چاہتے ہیں، کراچی کو لوٹنے کا منصوبہ ہے۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم ملی بھگت سے کراچی کو لوٹنے کا منصوبہ بنایا جارہا ہے۔ پیپلز پارٹی نے سیاسی ایڈمنسٹریٹر قائم کرکے غیر آئینی کام کیا گیا۔ پھر مطالبہ کرتے ہیں، سیاسی ایڈمنسٹریٹر ہٹانا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن تاریخ کے بعد سیاسی ایڈمنسٹریٹر کا کوئی جواز نہیں۔ ایم کیو ایم نے پہلے گورنر لگوایا اب ایڈمنسٹریٹر لگوانا چاہتے ہیں۔ ایڈمنسٹریٹر لگوا کر ٹھیکیداروں و دیگر ذرائع سے مال بنانا چاہتے ہیں۔ کراچی کی مختلف طریقوں سے سودے بازی ہو رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چودہ سالوں میں سندھ حکومت نے کوئی ٹرانسپورٹ منصوبہ نہیں دیا۔ 380 بسوں کے روٹ ختم ہوگئے، صرف 80 رہ گئے ہیں۔ ٹرانسپورٹ کا نظام ہونے کے باعث شہر میں 45 لاکھ کے قریب موٹر سائیکلیں ہیں۔ شہری سفر کے لئے دھکے کھاتے ہیں، چھتوں پر سفر کرنے پر مجبور ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close