بھارت کو سیاسی معاملات ایک طرف رکھتے ہوئے ایشیا کپ کھیلنے کیلیے پاکستان آنا چاہیے
ایران میں خواتین کے حقوق کی صورتحال کے باوجود امریکا اور ایران کا میچ ہوا
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجہ نے کہا کہ ’’ اگر سیکیورٹی وجوہات پر پاکستان کی حکومت اپنی ٹیم کو بھارت جانے کی اجازت نہیں دیتی تو کیا ہوگا؟ بحث بی سی سی آئی نے چھیڑی ہم نے جواب دیا‘‘۔
سیکریٹری بھارتی کرکٹ بورڈ اور صدر ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) جے شاہ نے آئندہ سال ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم نہ بجھوانے اور ایونٹ نیوٹرل وینیو پر کرانے کا بیان دیا تھا، جواب میں چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا تھا کہ اگر ایونٹ کی میزبانی چھینی گئی تو پاکستان ٹیم بھی ورلڈکپ کیلیے بھارت نہیں جائے گی۔
اپنے حالیہ انٹرویو میں رمیز راجہ نے کہا کہ بھارت کو سیاسی معاملات ایک طرف رکھتے ہوئے ایشیا کپ کھیلنے کیلیے پاکستان آنا چاہیے، ایران میں خواتین کے حقوق کی صورتحال کے باوجود امریکا اور ایران کا میچ ہوا، اسے بارے میں سوال پر فیفا کے صدر نے کہا تھا کہ فٹبال کئی مسائل کا حل دے سکتی ہے، میرا بھی یہ کہنا ہے کہ بیٹ اور گیند کو بولنے دیں۔
چیئرمین پی سی بی کا پاک انگلیںڈ میچ کے دوران صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایشیاکپ اگلے سال پاکستان ہوسٹ کرے گا، اگر بھارتی ٹیم نہیں آنا چاہتی تو نہ آئے لیکن ایونٹ کسی نیوٹرل مقام پر نہیں ہوسکتا۔