Featuredسندھ

مردم شماری کے نام پر دھوکہ دہی نہیں ہونی چاہیے: حافظ نعیم

کراچی: پیپلز پارٹی بد ترین فسطائیت کا مظاہرہ کر رہی ہے ، کراچی کے ساتھ زیادتی کی جارہی ہے

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے پریس کانفرنس میں کہا کہ کراچی کی عوام کے لیے کوٸی نہیں سوچتا۔ وڈیرے حکمرانی کرنے کے لئے مردم شماری نہیں چاہتے۔ کوئی غیر ملکی رہتا ہے، اس کو بھی شمار کیا جائے۔ ڈجیٹل کے نام پر مردم شماری میں تاخیر قبول نہیں۔

انہوں نے کہا کہ آپ رسائی دیں تاکہ لوگ چیک کریں کہ انہیں شامل کیا گیا ہے کہ نہیں۔ کراچی کے ساتھ زیادتی کی جارہی ہے۔ جماعت اسلامی اب گنتی پر بھی نظر دے گی۔ مردم شماری کے نام پر دھوکہ دہی نہیں ہونی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن ڈے پر ہر پولنگ اسٹیشن پر فوج کو تعینات ہونا چاہیے۔ ہماری فوج آٸین پر پابند ہے۔ الیکشن کمیشن آٸین کا استعمال کرے۔ یہ سارے اقدامات الیکشن کمیشن کو اٹھانے چاہییے۔

جماعت اسلامی رہنماء نے کہا کہ پیپلز پارٹی بد ترین فسطائیت کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ پہلے مرحلے میں ایک ہزار لوگ بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔ ملیر میں الیکشن میں حصہ لینے والے لوگوں کو ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے۔ لوگوں کو لالچ دے کر دھمکیاں دے کر دستبردار کرایا جا رہا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close