لاہور: قبل از وقت انتخابات ہی سیاسی اور معاشی عدم استحکام سے نجات ہے، حکومت نے دیر کی تو گاڑی چھوٹ جائے گی۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا اپنے ایک ٹوئٹر بیان میں کہنا تھا کہ مسائل اتنے سنگین ہوگئے ہیں حکومت ملک نہیں چلا سکتی، قبل از وقت انتخابات ہی سیاسی اور معاشی عدم استحکام سے نجات ہے، حکومت نے دیر کی تو گاڑی چھوٹ جائے گی۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ارشد شریف کیس میں جے آئی ٹی پر اہم ذمے داری آگئی ہے، ادارے اور عدلیہ ہی اہم ہیں، جب معاشی بحران بڑھنے لگتا ہے تو یہ آڈیو لیک کردیتے ہیں، بھوکی عوام سڑکوں پر نکل آئی تو لگ پتہ جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ 300 روپے کلو پیاز اور 200 روپے کلو ٹماٹر، غریب کھائے گا کیا، زرعی ملک غذائی قلت سے دوچار ہوسکتا ہے، پی ڈی ایم کے لیے عوام کے آگے ہتھیار ڈالنے کا آخری موقع ہے۔
انہوں نے کہا کہ امپورٹس پر پابندی، ترسیلات کم، ڈالر نایاب، الیکشن واحد حل ہے۔