Featuredاسلام آباد
جب توشہ خانہ کے تحائف پر خبریں آنے لگی تو پی ٹی آئی نے صحافیوں پر پیسے لینے کے الزام لگائے
پی ٹی آئی کو دوسروں پر لفافہ صحافی اور غداری کے الزام لگانے کا کوئی حق نہیں تھا
اسلام آباد: پی ٹی آئی کو صحافیوں پر الزام تراشی اور گالم گلوچ کرنے پر ان سے معافی مانگنی چاہیے
شیری رحمان کا کہنا ہے کہ جھوٹ بے نقاب ہوا ، عمران خان اور پی ٹی آئی اپنے ہی بیانیے کے بوجھ تلے دب چکے ہیں۔
سینیٹر شیری رحمان کا اپنے ایک ٹوئٹر بیان میں کہنا تھا کہ جب توشہ خانہ کے تحائف پر خبریں آنے لگی تو پی ٹی آئی نے صحافیوں پر پیسے لینے کے الزام لگائے، اب ایک کے بعد ایک ثبوت عوام کے سامنے آرہا ہے۔
شیری رحمان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو صحافیوں پر الزام تراشی اور گالم گلوچ کرنے پر ان سے معافی مانگنی چاہیے، پی ٹی آئی کے پاس ثبوت کے ساتھ خبروں کی تردید کرنے کا پورا حق تھا، پی ٹی آئی کو دوسروں پر لفافہ صحافی اور غداری کے الزام لگانے کا کوئی حق نہیں تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ تاخیر سے ہی صحیح سچ ہمیشہ سامنے آتا ہے اور جھوٹ بے نقاب ہوتا ہے، عمران خان اور پی ٹی آئی اپنے ہی بیانیے کے بوجھ تلے دب چکے ہیں۔