Featuredدنیا

جو شخص خود سر سے پاؤں تک کرپشن میں ملوث ہے وہ ہم پر الزامات لگا رہا ہے

یہ لوگ ملک سے باہر ملک کی بدنامی کا سبب بنے

لندن:ڈیلی میل معافی ہماری بیگناہی کا ثبوت ہے،عمران کا سر شرم سے جھکنا چاہیے

قائد مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ جو شخص خود سر سے پاؤں تک کرپشن میں ملوث ہے وہ ہم پر الزامات لگا رہا ہے

نوازشریف نے برطانوی اخبار ڈیلی میل کی معافی پر ردعمل میں کہا ہے کہ ہماری بے گناہی کا اس سے بڑا کیا ثبوت ہے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ عمران خان کے ایما پر شہزاد اکبر نے جو شہباز شریف پر جھوٹے الزامات لگائے اس پر برطانیہ کے سب سے بڑے اخبار ڈیلی میل نے عدم ثبوت کی بنا پر معافی مانگ لی ہے، الله پاک نے شہباز شریف اور شریف خاندان کو سرخرو کیا ہے۔

نواز شریف نے کہا کہ منی لانڈرنگ ، کرپشن ، کمیشن ، کک بیکس فنڈز اور آفس کے غلط استعمال کے شہباز شریف پر جھوٹے الزامات لگائے گئے، ان الزامات کی نیشنل کرائم ایجنسی پہلے ہی تحقیقات کر کے شہباز شریف کو کلین چٹ دے چکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈیلی میل کی معافی کے بعد عمران خان ، ان کی پارٹی اور شہزاد اکبر کو اپنا سر شرم سے جھکا لینا چاہیے، یہ لوگ ملک سے باہر ملک کی بدنامی کا سبب بنے۔

نواز شریف نے کہا کہ برطانیہ میں نہ ن لیگ کی حکومت ہے نہ تحریک انصاف کی اور نہ ہی کسی اور سیاسی جماعت کی یہ ایک آزاد جمہوری ملک ہے عوام کی حکمرانی ہے، وہ ملک یہ کہہ رہا ہے اس ملک کے اخبار نے معافی مانگی ہے،کسی کی معصومیت اور بے گناہی کا اس سے بڑا اور کیا ثبوت ہو۔

انہوں نے کہا کہ جو شخص خود سر سے پاؤں تک کرپشن میں ملوث ہے وہ ان لوگوں پر الزامات لگا رہا ہے جنھیں برطانیہ کی عدالتوں سے بے گناہی کے ثبوت ملے، آج بچے بچے کی زبان پر توشہ خانہ چوری کے قصے ہیں، عمران خان پر کرپشن کے الزامات نہیں بلکہ ثابت شدہ کرپشن ہے۔

نواز شریف نے کہا کہ بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر مجھے نااہل کیا گیا، ہم پر تو مفت میں ہی کیس بنتے رہے ، مفت میں جلا وطن کیا گیا مجھ پر تو ہائی جیکنگ کا کیس بھی بنایا گیا، منتخب وزیر اعظم کو 10 ہزار ریال تنخواہ جو نہیں لی گئی اس پر نااہل کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ ہم وہ ہیں جنہوں نے پاکستان کی معیشت کو دن دگنی رات چگنی ترقی دی، جنہوں نے پاکستان میں موٹر ویز بنائیں، جبکہ ایک منصوبے کا نام بتائیں جسکی بنیاد عمران خان نے رکھی ہو اور یہ فخر سے کہہ سکیں کہ یہ منصوبہ ہم نے شروع کیا تھا اور پایہ تکمیل تک پہنچایا ہے۔

نواز شریف نے مزید کہا کہ خیبر پختون خواہ میں ایک میٹرو بنائی وہ بھی خراب اور اربوں کا خرچہ بھی ہوا جبکہ نیب کیس بھی بن گیا، بلین ٹری اور القادر ٹرسٹ کی جب تفصیلات سامنے آئیں گی تو لوگوں کے رونگٹے کھڑے ہو جائیں گے ، 50 ارب روپے کی کرپشن ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close