مظفرآباد: مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ کئی سالوں سے انسانیت کی تذلیل ہو رہی ہے۔
حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کررہا ہے، دنیا کو سمجھنا ہوگا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر دنیا میں امن ممکن نہیں۔
مشعال ملک کا انسانی حقوق کے عالمی دن پر پیغام میں کہنا تھا کہ دنیا میں ایک ایسا خطہ ہے جہاں انسانوں سے جانوروں سے بدتر سلوک کیا جاتا ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کشمیریوں پر پیلٹ گن کا استعمال کرتی ہے۔
مشعال ملک کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر مکمل خاموش ہے، مقبوضہ کشمیر میں خواتین کی بے حرمتی بھارتی فوج کے لیے روز کا عمل ہے، مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ کئی سالوں سے انسانیت کی تذلیل ہو رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کررہا ہے، دنیا کو سمجھنا ہو گا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر دنیا میں امن ممکن نہیں۔