Featuredکھیل و ثقافت

ملتان ٹیسٹ: پاکستان کو جیت کے لیے 291 رنز درکار

ملتان :  پاکستان کو دوسرا ٹیسٹ جیتنے کے لیے 355 رنز کا ہدف ملا ہے۔

ملتان ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 355 رنز کا ہدف دیا ہے جس کے تعاقب میں قومی ٹیم نے بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے 64 رنز بنا لیے۔

کھانے کے وقفے تک عبداللہ شفیق 34 اور محمد رضوان 28 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔

ملتان ٹیسٹ میں انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں 275 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی جبکہ پاکستان کو دوسرا ٹیسٹ جیتنے کے لیے 355 رنز کا ہدف ملا ہے۔

قومی ٹیم کے لیگ اسپنر ابرار احمد نے دوسرے اننگز میں 4 کھلاڑیوں کا شکار کیا جبکہ اپنے ڈیبیو ٹیسٹ میں انہوں نے 11 وکٹیں حاصل کیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close