Featuredپنجاب

چوہدری نثار نے آئندہ الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا

میں گالم گلوچ کی موجودہ سیاست کا حصہ ہرگز نہیں بننا چاہتا

کلرسیداں: سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ عوام اپنے لنگوٹ کس لیں اور الیکشن کی تیاری شروع کر دیں۔

سابق وفاقی وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ کسی قسم کی کرپشن کا کوئی الزام میرے اوپر نہیں، اس کا اعتراف میرے مخالفین بھی کرتے ہیں، عوام اب لنگوٹ کس لیں میں الیکشن لڑوں گا اور الیکشن کے بعد فیصلہ کروں گا کہ کس جماعت میں شامل ہونا ہے۔

چوہدری نثار کا کہنا تھا میں گالم گلوچ کی موجودہ سیاست کا حصہ ہرگز نہیں بننا چاہتا۔

سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار خان نے کلرسیداں یونین کونسل تخت پڑی میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کسی قسم کی کرپشن کا کوئی الزام میرے اوپر نہیں، اس کا اعتراف میرے مخالفین بھی کرتے ہیں، آپ لوگ اپنے لنگوٹ کس لیں اورالیکشن کی تیاری شروع کر دیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close