Featuredپنجاب

اسمبلیاں تحلیل کرنے کے معاملے میں ق لیگ اور پی ٹی آئی ایک پیج پر ہیں

لاہور: اسمبلیاں تحلیل کی تاریخ کا اعلان 20 دسمبر سے قبل کردیں گے

عمران خان نے کہا کہ اسی ماہ اسمبلی تحلیل ہونے جارہی ہے، ہماری سیاست ملک سے بالاتر نہیں ہے، مسلم لیگ ق اسمبلی کی تحلیل کے معاملے پر ایک پیج پر ہے، ق لیگ اہم اتحادی ہے انھیں اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا ہے۔
عمران خان نے مزید کہا کہ پی ڈیم ایم حکومت نے ملکی معیشت کو تباہ کر دیا، 20 دسمبر سے قبل اسمبلی تحلیل کرنے کی تاریخ کا اعلان کردیا جائے گا۔

دریں اثنا اسپیکر پنجاب سبطین خان نے اس حوالے سے کہا ہے کہ تمام ارکان اسمبلی نے عمران خان کے فیصلے کی توثیق کردی ہے جلد اسمبلیاں تحلیل کردی جائیں گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close